بالی ووڈ اداکارہ وددیا بالن کے حوالے سے بھارتی فلم ساز نے متنازعہ بیان دیدیا

بدھ 17 جنوری 2018 14:53

بالی ووڈ اداکارہ وددیا بالن کے حوالے سے بھارتی فلم ساز نے متنازعہ بیان دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) بالی ووڈ فلم بیگم جان، عشقیہ، کہانی اور پرینیتی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کو اپنے فربہ جسم اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے اگرچہ پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اب ان کے حوالے سے ایک بھارتی فلم ساز نے متنازع بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملایم فلموں کے ڈائریکٹر کمال نے ایک ملایم فلم میں ودیا بالن کی جانب سے کام کرنے کے انکار کے ایک سال بعد کہا ہے کہ اچھا ہوا کہ اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ 60 سالہ کمال نے 2016 کے آخر میں ودیا بالن کو ملایم بائیوگرافی فلم امی‘ میں کام کرنے کے لیے پیش کش کی تھی۔یہ فلم ملایم شاعرہ و لکھاری کمالا سریا داس کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں ان کے اچھوتے موضوعات سمیت ان کی زندگی کو فوکس کیا ہے۔کمالا سریا داس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایسے موضوعات پر بھی خوب لکھا، جن پر زیادہ تر بھارتی لکھاری لکھنے سے ڈرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 14:53:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :