سلمان خان خاتون اینکر کے’بھائی‘ بولنے پر بھڑک اٹھے

بدھ 17 جنوری 2018 19:47

سلمان خان خاتون اینکر کے’بھائی‘ بولنے پر بھڑک اٹھے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان انٹرویو کے دوران خاتون اینکر کی جانب سے بھائی پکارنے پر بھڑک اٹھے۔سلمان خان کو فلم نگری میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جس میں ’پریم‘، ’دبنگ خان‘، ’سلطان‘،’ٹائیگر‘ اور ’بھائی جان‘ نام شامل ہیں۔سلو میاں بھی اپنے ان ناموں سے پکارے جانے پر خوش ہوتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہیں خاتون اینکر کا انٹرویو میں ’بھائی‘ کہنا برا لگ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد کترینہ کیف کے ہمراہ انٹرویو دے رہے تھے کہ اس دوران خاتون اینکر نے انہیں ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر سلمان غصہ ہوگئے۔سلمان خان نے غصہ چھپانے کے لیے فوراً کترینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بھائی نہیں ہیں۔سلو میاں کے جواب کے بعد خاتون اینکر نے بھی کہا کہ وہ سب لوگوں کی طرح انہیں ’بھائی جان‘ کہہ کر مخاطب کرنا چاہتی تھیں تاہم یہ معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 19:47:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :