ملالہ کی زندگی پر بالی ووڈ فلم کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ شروع

فلم میں بھارتی ٹی وی اداکارہ ریم شیخ ملالہ یوسف زئی کا کردار ادا کررہی ہیں ،رپورٹ

بدھ 17 جنوری 2018 19:57

ملالہ کی زندگی پر بالی ووڈ فلم کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ شروع
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’گل مکئی‘ کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ شروع کر دی گئی۔فلم میں بھارتی ٹی وی اداکارہ ریم شیخ ملالہ یوسف زئی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش راہی، ابھیمانیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں جبکہ 150کے قریب مقامی فنکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ریم شیخ جانی پہچانی چائلڈ اسٹار ہیں، انہوں نے 2009ئ میں ٹی وی ڈراموں سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا ، ان کے مشہور ڈراموں میں ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘، ’دیا اور باتی ہم‘ اور دیگر شامل ہیں ،اس کے علاوہ وہ امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی فلم ’وزیر‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ آنند کمار کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ہدایت کار کے فرائض امجد خان انجام دے رہے ہیں۔مقبوضہ وادی میں فلم کی شوٹنگ3جنوری سے شروع ہوئی جو مزید 10روز تک جاری رہے گی جبکہ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔ ۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 19:57:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :