شاہ رخ خان کی آن اسکرین دادی 88 برس کی عمر میں چل بسیں

جمعرات 18 جنوری 2018 19:58

شاہ رخ خان کی آن اسکرین دادی 88 برس کی عمر میں چل بسیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) شاہ رخ خان کی مشہور و معروف فلم دیوداس میں ان کی دادی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایوا مکھرجی 88 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کئی فلموں سمیت مختلف اشتہارات میں بھی کام کیا، ساتھ ہی انہوں نے کئی بنگالی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ایوا مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں بننے والی بنگالی فلم رام ڈھاکا سے کیا۔ انہوں نے ڈرنا ضروری ہے اور ڈٹیکٹیو نانی جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ایوا مکھرجی اشتہارات کی دنیا میں خاصی مشہور تھیں اور انہوں نے بڑی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کیا۔

وقت اشاعت : 18/01/2018 - 19:58:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :