ایسے پراجیکٹ کی تلاش ہے جس سے شناخت مل سکے‘ماڈل ثانیہ بیگ مرزا

مجھے ایسے کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا جس سے میرا اورمیری فیملی کا نام خراب ہو شوبز میں میرا ٹارگٹ فیشن انڈسٹری ہی تھا اوراس میں بہت اچھے معیارکا کام کررہی ہوں‘انٹرویو

جمعہ 19 جنوری 2018 12:36

ایسے پراجیکٹ کی تلاش ہے جس سے شناخت مل سکے‘ماڈل ثانیہ بیگ مرزا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) معروف ماڈل ثانیہ بیگ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں صرف اور صرف ایسے پروجیکٹ کی تلاش ہے جس سے انہیں ایک الگ شناخت مل سکے۔ثانیہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شوبز میں میرا ٹارگٹ فیشن انڈسٹری ہی تھا اوراس میں بہت اچھے معیارکا کام کررہی ہوں۔ فیشن شوز کے ساتھ ساتھ مختلف معروف برانڈز کے لیے فوٹوشوٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ان کا معیار،کہانی اورکرداروں کوسننے کے بعد سمجھ میں آگیا، جس کے بعد میں نے ان پروجیکٹس کو سائن نہیں کیا۔ماڈل نے کہا کہ سلوراسکرین پرجلوہ گرہونا ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے ، میں بھی بڑے پردے پرنظرآنا چاہتی ہوں لیکن اس کے لیے مجھے صرف اور صرف ایسے پروجیکٹ کی تلاش ہے ، جس سے مجھے ایک الگ شناخت مل سکے۔

(جاری ہے)

اس وقت جہاں فارمولا فلمیں بنائی جارہی ہیں، وہیں کچھ نوجوان فلم میکرز معمول سے ہٹ کرفلمیں بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مجھے بھی کسی ایسے ہی پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے ، جوپاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربحالی میں اپنا رول ادا کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ بالی وڈ میںکام کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہاں پرصرف اورصرف جدید ٹیکنالوجی اورکثیرسرمائے پرتوجہ دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ فلم میں دیکھنے کے لیے بے حیائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ مجھے ایسے کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا جس سے میرا اورمیری فیملی کا نام خراب ہو۔ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے اب تک بڑی محنت اورلگن کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں کام کیا ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کام جاری رکھیں گی، انہوں نے کہا کہ جہاں تک بڑے پردے یا ٹی وی کی بات ہے توآنے والے کچھ عرصہ میں ایکٹنگ کے شعبے میں قدم رکھوں گی اوراپنے چاہنے والوں کواپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے سرپرائز دونگی۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 12:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :