اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے بہت ڈرتے ہیں ‘سونم کپور

ٹوئنکل نے فلم ‘‘پیڈ مین ’’ کے سیٹ پر ہدایتکار آر بلکی کے کئے گئے فیصلوں میں کبھی بھی مداخلت نہیں

جمعہ 19 جنوری 2018 12:36

اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے بہت ڈرتے ہیں ‘سونم کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ اداکار اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے بہت ڈرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے کہا کہ اداکار اکشے کمار جہاں بطور پروڈیوسر اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ کی فلمسازی کو سراہتے ہیں وہیں ان سے ڈرتے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل نے فلم ‘‘پیڈ مین ’’ کے سیٹ پر ہدایتکار آر بلکی کے کئے گئے فیصلوں میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی۔ اداکارہ سونم کپور فلم ‘‘پیڈ مین ’’ میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 12:36:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :