فلم فیئرایوارڈ، صبا قمر بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد

اداکارہ نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بولی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے

جمعہ 19 جنوری 2018 12:36

فلم فیئرایوارڈ، صبا قمر بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر جو گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر نامزد کیا گیااور یوں انہوں نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بولی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

ایوارڈ کے لیے پاکستانی اداکارہ کا مقابلہ بولی وڈ کی سینیئرو نئی ادکارائوں سے ہوگا، جن میں سری دیوی، ودیا بالن، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے جاری نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق جہاں صبا قمر کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہیں عرفان خان کو بھی اسی فلم میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

’ہندی میڈیم‘ کو بہترین اداکارہ و اداکار سمیت بہترین فلم و ڈائریکٹر سمیت بہترین شریک اداکار کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر ’تمہاری سلو‘ کی ودیا بالن ’دی موم‘ کی سری دیوی، ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کی عالیہ بھٹ’ سبھ منگل ساودھن‘ کی بھومی پڈنیکر اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی زائرہ وسیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہیں یا نہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 12:36:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :