گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق شبنم مجید نے نئے سا ل کے پہلے ماہ میں اپنی نئی میوزیکل البم کی ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی نئی آنے والی البم میں اردو اور پنجابی گانے شامل ہونگے ۔اس میوزیکل البم کو مکمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو بھی بنائی جائے گی جس میں شبنم مجید خود بھی بطورماڈل پرفارم کریں گی ۔شبنم مجید کی نئی میوزیکل البم کو پاکستان بھارت ، دبئی ، شارجہ سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 13:35:30

Rlated Stars :