جب بھی وقت ملا تو اچھا اسٹیج ڈرامہ ضرور کروں گا ‘ نعمان اعجاز

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

جب بھی وقت ملا تو اچھا اسٹیج ڈرامہ ضرور کروں گا ‘ نعمان اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ فن کو سیکھنے میں فنکار کی ساری عمر بھی گزر جائے تو وہ خود کو مکمل فنکار نہیں کہلواسکتا کیونکہ فن سمندر کی طرح پھیلا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے فن اداکاری کے میدان میں ہوں مگر آج جب بھی کسی پراجیکٹ میںکام کرتاہوں تو یہ بات ہمیشہ میرے ذہن میںہوتی ہے کہ آج میرا شوبز میں پہلادن ہے۔

انہوںنے کہا کہ میں نے تھیٹرکی دنیا میں بھی بڑا کام کیا ہے اور آج بھی مجھے تھیٹر اور پرانے دوستوں کی یاد آتی ہے جب بھی فرست ہوئی تو اچھا اسٹیج ڈرامہ ضرور کروں گا ۔اس وقت بھرپور وقت ٹی وی ڈرامہ سیریلز کی مصروفیات میں گزرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی کامیابیوں پر خدا کاشکرا داکرتا ہوں ورنہ مجھ نا چیز میں کوئی ایسی خوبی نہیں ہے ۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 13:35:30