میگھا نے گھر کے عقب میں پلازہ کی سینکڑوں فٹ کھدائی کے بعد اپنا گھر خالی کر دیا

شوبز فنکاروں کاوزیر اعلی سے پلازہ کی سینکڑوں فٹ کی غیر قانونی کھدائی کا نوٹس لینے اور میگھا کے مسئلہ کو حل کر نے کا مطالبہ

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

میگھا نے گھر کے عقب میں پلازہ کی سینکڑوں فٹ کھدائی کے بعد اپنا گھر خالی کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) فلم سٹار میگھا نے گھر کے عقب میں پلازہ کی کھدائی کے بعد کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اپنا گھر خالی کر دیا‘شوبز فنکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے پلازہ کی سینکڑوں فٹ کی غیر قانونی کھدائی کا نوٹس لینے اور میگھا کے مسئلہ کو حل کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا اور انکی فیملی 25سالوں سے گلبر گ کے علاقہ میں فردوس مار کیٹ کے سامنے رہائش پذیر ہیں مگر انکے گھر کے عقب میں ایک پلازہ کی تعمیر کیلئے انتظامیہ نے اچانک کھدائی کر دی جس سے میگھا کے گھر کی پچھلی دیوار گرانا شروع ہوگئی ہے اور انجینئرز نے اس گھر میں رہائش کو خطر ناک قرار دیدیا ہے جسکے بعد فلم سٹار میگھا نے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اپنا گھر خالی کر دیا ہے اور وہ کہیں اور شفٹ ہوگئی ہے میڈیا سے گفتگو کے دوران میگھا نے کہا کہ پلازہ کی انتظامیہ نے ہم اس کسی قسم کی مشاورت اور ہمیں آگاہ کیے بغیر پلازہ کیلئے سینکڑوں فٹ کھدائی کی ہے اور ہماراکروڑوں روپے مالیت کا گھر گر رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی اور چیف جسٹس اس کا سخت نوٹس لیں اور ہمارے اس مسئلے کو حل کیا جائے ہم اپنی زندگیاں بچانے کیلئے یہاں سے کسی اور جگہ منتقل ہو رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:12:47

Rlated Stars :