معاشرے میں ایک نہیں کئی قیدیل بلوچ ہیں ان کی آواز بن کر وہ آئندہ ان پر کام کریں گی‘مصنفہ شازیہ خان

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

معاشرے میں ایک نہیں کئی قیدیل بلوچ ہیں ان کی آواز بن کر وہ آئندہ ان پر کام کریں گی‘مصنفہ شازیہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کی مصنفہ شازیہ خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں ایک نہیںکئی قیدیل بلوچ ہیں ان کی آواز بن کر وہ آئندہ ان پر کام کریں گی۔ کچھ پر کام جاری بھی ہے جبکہ کچھ پائپ لائن میں ہیں۔ ’باغی‘ نے جہاں انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے وہیں کچھ لوگ ان کی سخت مخالفت میں بھی کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی گفتگو کا میں نے نہ برا منایا نہ اس پر توجہ دی۔ کچھ کہتی تو میرے خیال میں آگ کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں۔لیکن مجھے ان کی کوئی پروہ نہیں ہے میری تمام تر توجہ اپنے کام کی طرف ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ میں نے ’باغی‘ میں کہیں بھی قندیل بلوچ کو ’گلوری فائی‘ نہیں کیا۔ میں صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ جنہیں موقع نہ دیا جائے، وہ اپنی راہ خود چن لیتے ہیں۔ قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:12:47