دوسروں میں خامیاں ڈھونڈنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے‘ سدرہ نور

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

دوسروں میں خامیاں ڈھونڈنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے‘ سدرہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) سٹیج اور پشتو فلموں کی نامور اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں ڈھونڈنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔کامیابی صرف محنت اور لگن سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔جو لوگ خود ناکام ہیں گھروں میں بیٹھے ہیں وہ کام کرنے والوں پر آسانی سے تنقید کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

حقیقت یہ ہے کہ ان مارکیٹ ویلیو ڈائون ہو چکی ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا 2018کا سال میرے لئے کامیابیوں کے نئے پروجیکٹس لے کر آیا ہے۔اس سال میں تین پشتو اور دو پنجابی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سٹیج ڈراموں کی ایک لمبی لسٹ میرے سامنے ہے۔آس پاس کے لوگوں کے کام پر نظر رکھنے کیلئے اور تنقید کرنے کیلئے میرے پاس وقت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:12:47