ویرات کوہلی کی ناکامی کا ذمہ انوشکا کے سر ڈال دیا گیا

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

ویرات کوہلی کی ناکامی کا ذمہ انوشکا کے سر ڈال دیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)کسی کھلاڑی کی ناکامی پر اگر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو کوئی بات نہیں مگر بھارتیوں کا رویہ کیسا ہے اس بات کو ہم بھی بخوبی جانتے ہیں۔بھارتی عوام کو ہار برداشت نہیں اسی لئے وہ کوہلی کی ناکامی کا ذمے دار ان کی نئی نویلی دولہن بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ ایسا بھی نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم کسی دوسرے ملک میں جاکر پہلی بار ناکامی کا منہ دیکھ رہی ہو۔

بھارتی عوام کا ایسا ردعمل دیکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی جب کبھی بھارتی ٹیم اپنے ملک سے باہر جاکر ہارتی تھی تو کھلاڑی اور ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرچکی ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:12:47

Rlated Stars :