ہیری پوٹر سیریز کی 'نئی فلم' ریلیز

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

ہیری پوٹر سیریز کی 'نئی فلم' ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)اگر تو آپ کو ہیری پوٹر سیریز پسند ہے تو اس کی 'نئی فلم' آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے آپ مفت اور ابھی نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیری پوٹر سیریز کے رائٹس رکھنے والے اسٹوڈیو وارنر برادرز کی منطوری سے ہیری پوٹر کا ان آفیشل ہیری پوٹر پریکوئیل کو ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ اس سیریز کے ولن والڈیمورٹ کے اوپر مبنی ہے۔فلم ' والڈیمورٹ: اوریجنز آف دی ہائیر' پچاس منٹ پر مبنی ہے جس میں گریشیا میک لیگن یعنی گریفنڈر کے وارث کو دکھایا گیا ہے جو ٹام ریڈل کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:12:47