عامر خان کی ’’سلیوٹ‘‘سے معذرت

جمعہ 19 جنوری 2018 14:24

عامر خان کی ’’سلیوٹ‘‘سے معذرت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکار عامر خان نے نئی بالی وڈ فلم ' مہابھارت' کیلئے دوسری فلم چھوڑدی ہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار عامر خان راکیش شرما کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم ' سلیوٹ' میں کام کرنے سے انکارکردیا جسکی وجہ عامر نے فلم ' مہابھارت ' کو قراردیاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم 'مہابھارت' پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں چنانچہ وہ ' سلیوٹ' میں کام نہیں کرسکتے۔عامر نے’’سلیوٹ‘‘ سے معذرت کرلی۔ 'مہابھارت' سیریزکی پانچ فلمیں بنیں گی۔ اس حوفلم کے حوالے سے عامر خان کافی پرجوش ہیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:24:00

Rlated Stars :