تاپسی پنوانوراگ کشیپ کی اگلی فلم ’’وو منیا‘‘کا حصہ بن گئیں

جمعہ 19 جنوری 2018 14:44

تاپسی پنوانوراگ کشیپ کی اگلی فلم ’’وو منیا‘‘کا حصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) بالی وڈاداکارہ تاپسی پنو ہدایتکار انوراگ کشیپ کی اگلی فلم ’’وومنیا‘‘کا حصہ بن گئیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کے بعد انوراگ کشیپ کی دوسری فلم’’وومنیا‘‘ کا بھی حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو پیشہ ورانہ شوٹر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے ۔ انوراگ کشیپ فلم کی ہدایتکاری کے لئے نئے ہدایتکار کو متعارف کروائیں گے۔ فلم میں دو ہیروئنز ہون گی جن میں ایک تاپسی پنو اور دوسری کے نام کا تاحال اعلان نہٰن کیا گیا۔ فلم کی عکسبندی رواں سال جولائی میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :