معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی پانچویں برسی منعقد

جمعہ 19 جنوری 2018 15:42

معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی پانچویں برسی منعقد
فیصل آباد۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی پانچویں برسی جمعہ کے روزانتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مہناز بیگم کی گلوکاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مختلف نگارخانوں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

مہناز بیگم کو غزل ،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد ، سلام ، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس تھی۔

(جاری ہے)

آپ نے 13 مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا ۔ آپ کو 2011ء میں لو سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا ۔ آپ برصغیر کی معروف گلوکارہ کنجن بیگم کی بیٹی تھیں۔آ پ کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاںکے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروںسنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔آپ 19 جنوری 2013 ء کو میڈیکل چیک اپ کیلئے امریکہ جاتے ہوئے راستہ میں بحرین ایئر پورٹ پر انتقال پا گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:42:15