بالی وڈ میں کام پیسے کے لئے نہیں، تجربہ حاصل کرنے کے لئے کرتا ہوں، دلجیت دوسانج

جمعہ 19 جنوری 2018 19:22

بالی وڈ میں کام پیسے کے لئے نہیں، تجربہ حاصل کرنے کے لئے کرتا ہوں، دلجیت دوسانج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار دلجیت دوسانج نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں پیسوں کے لئے نہیںبلکہ تجربہ حاصل کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت دوسانج نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالی وڈ فلموں میں کام پیسے کے لئے نہیں بلکہ تجربہ حاصل کرنے کے لئے کرتا ہوں اگر میرا مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو وہ تو میں پنجابی فلموں اور شوز سے بھی کام سکتا ہوں اور شاید اس سے زیادہ کمائوں۔ دلجیت دوسانج ان دنوں ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی سوانح عمری پر بننے والی فلم سورما اور سوناکشی سنہا کے ساتھ فلمویلکم ٹو نیو یارک میں نظر آئیں گے۔ فلم سورما6 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :