اکشے کمار کی اداکار اہلیہ ٹوئنکل کھنہ پیڈمین پر لیکچر دیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 19:22

اکشے کمار کی اداکار اہلیہ ٹوئنکل کھنہ پیڈمین پر لیکچر دیں گی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ آکسفرڈ یونیورسٹی میں طلبہ کو لیکچر دیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو آکسفرڈ یونین میں لیکچر دینے کیلئے مدعو کیاگیاہے۔ وہ طلبہ کو اپنی نئی فلم ' پیڈمین ' کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گی۔ فلم ' پیڈمین' کی کہانی ٹوئنکل کھنہ نے لکھی ہے جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داریاں بھی انہوں نے ہی نبھائی ہیں۔ فلم میں ان کے شوہر اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:22:49