بالی ووڈ کامیڈی فلم دل جنگلی 16 فروری کو ریلیز ہوگی

آلیہ سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل جنگلی میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 19:32

بالی ووڈ کامیڈی فلم دل جنگلی 16 فروری کو ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ان کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم 16فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تاپسی پنو کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔آلیہ سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل جنگلی میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ثاقب سلیم، ابھیلاش تھپلیال، نیدھی سنگھ، سرستی سریواستواور جیکی بھگنانی شامل ہیں۔واضح رہے کہ تاپسی پنو کی یہ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی16فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :