ودیا بالن نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنیکی خواہش ظاہر کر دی

ودیا بالن نے اپنے کیریئر میں اب تک کسی خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا نہیں کیا

جمعہ 19 جنوری 2018 19:54

ودیا بالن نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنیکی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اجازت کے ریمیک میں کام ضرور کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے اپنے کیریئر میں اب تک کسی خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خانز میں سے شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور اگر فلم اجازت کا ریمیک بنایا گیا تو اس میں ضرور کام کرنا چاہیں گی لیکن فلم میں مرکزی کرداروں کو جاندار اور موزوں ترین ہونا چاہئے ۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:54:55