کیسز ختم ہونگے توشادی کا سوچوں گا، سلمان خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:51

کیسز ختم ہونگے توشادی کا سوچوں گا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پر کشش 52 کنوارے سلمان خان کا کہنا ہے کہ کیسز ختم ہوں گے تو شادی کا سوچوں گا۔۔ سلمان خان نے ٹی وی شومیں اپنا موقف بیان کیا اور کہا کہ اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ مجھے سزا ہوگئی تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا۔کیا یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی اور پھربچے اورآنے والی زندگی کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لئے میں شادی نہیں کررہا تاہم جب یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو میں شادی کے بارے میں ضرور سوچوں گا اور سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچاجائے گا۔

وقت اشاعت : 20/01/2018 - 12:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :