بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے شہزاد رفیق

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:21

بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے شہزاد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء)ہدایت کار شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران شہزاد رفیق نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔۔

وقت اشاعت : 20/01/2018 - 19:21:24