بھارت میں گلوکاری کر نا بھی پاکستان کی جیت ہوتی ہے شفقت امانت علی خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:26

بھارت میں گلوکاری کر نا بھی پاکستان کی جیت ہوتی ہے شفقت امانت علی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) گلوکار شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت جا کروہاں گلوکاری کر نا بھی پاکستان کی جیت ہوتی ہے پاکستان کے لوگ کھولے دل کے ہیں مگر بھارت میں لوگوں کا رویہ پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شفقت امانت علی خان نے کہا کہ شوبز فنکاروں کو پوری دنیا میں کام کر نے کا حق ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور عزت ہے جسکے لیے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں اور پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔۔

وقت اشاعت : 20/01/2018 - 19:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :