فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکس بندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی

پیر 22 جنوری 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکس بندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈکشن کمپنی ایروس نائو نے اداکار ابھیشیک بچن ،اداکارہ تاپسی پنو ، وکی کوشال کی فلمساز انوراگ کشپ اور آنند ایل رائے کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی آئندہ ماہ کشمیر میں شروع کی جائے گی،کشمیر میں فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی کی وجہ برفباری کے مناظر کی عکسبندی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات انوراگ کشپ جبکہ پیشکش آنند ایل رائے دیں گے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 11:10:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :