میگھا اور پلازہ مالکان کے در میان پر وڈیوسرسخی سرور بٹ معاہدہ کروادیا

پلازہ مالکان کھدائی کی وجہ سے میگھا کے متاثر ہونیوالے گھر کے تمام اخر اجات برداشت کر یں گے

پیر 22 جنوری 2018 13:07

میگھا اور پلازہ مالکان کے در میان پر وڈیوسرسخی سرور بٹ معاہدہ کروادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) فلم سٹار میگھا اور پلازہ مالکان کے در میان پر وڈیوسرسخی سرور بٹ معاہدہ کروادیا ‘پلازہ مالکان کھدائی کی وجہ سے میگھا کے متاثر ہونیوالے گھر کے تمام اخر اجات برداشت کر یں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پلازہ مالکان شیخ کبیر نے معاہدے میں یہ یقین دہانی کروادی ہے کہ انکے پلازہ کی کھدائی کی وجہ سے فلم سٹار میگھاکے متاثر ہونیوالے گھر کی تعمیر کے حوالے سے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر یں گے اور اس حوالے سے پر وڈیوسر سخی سرور بٹ نے فلم سٹار میگھا اور پلازہ مالکان میں معاہدہ کروایا ہے ۔یا درہے کہ میگھا کے گھر کے پیچھے پلازہ کی تعمیر کے دوران دوسوفٹ سے زائد کھدائی کی وجہ سے میگھا کا گھر کا اکثر حصہ گر چکا ہے ۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:07:34