بے حیائی اور بے ہودہ زبان تھیٹر کی ساخ خراب کررہی ہے‘ فنکاروں کو شائقین کی پسند اور ناپسند کے مطابق کام کرنا چاہیے‘ڈاکٹر اجمل ملک

پیر 22 جنوری 2018 13:31

بے حیائی اور بے ہودہ زبان تھیٹر کی ساخ خراب کررہی ہے‘ فنکاروں کو شائقین کی پسند اور ناپسند کے مطابق کام کرنا چاہیے‘ڈاکٹر اجمل ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) شالیمار تھیٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ بے حیائی اور بے ہودہ زبان تھیٹر کی ساخ خراب کررہی ہے‘ فنکاروں کو شائقین کی پسند اور ناپسند کے مطابق کام کرنا چاہیے۔اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو مستقبل قریب میں تھیٹر کی تباہی واضع نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا فنکاروں سے التماس ہے کہ وہ ایسے جملوں سے پرہیز کریں جن سے تھیٹر کا مورال ڈون ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھیٹر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک لمبا سفر تح کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے فیملز سٹیج ڈرامے دیکھنے شوق سے آرہی ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس معیار کو مزید بہتر کیا جائے نا کہ ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں جس سے انتظامیہ اور فیملز دنوں کو خوفا ہوں اس سے تھیٹر کیرونقیں پھر سے ماند پڑھ جائیں گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:31:00