ہمیشہ نیا سیکھنے اور بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں‘ کنزیٰ ہاشمی

پیر 22 جنوری 2018 13:31

ہمیشہ نیا سیکھنے اور بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں‘ کنزیٰ ہاشمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیشہ نیا سیکھنے اور بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں۔وقت سے قبل ہی عزت اور شہرت قسمت والوں کو ہی ملتی ہے۔نیا سال میرے لئے کامیابیوںکا ایک نیا سفر لے کر آیا ہے۔میرے دو ڈرامے ایک ہی وقت میں ٹی وی پر آں ایئر ہو رہے ہیں یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

دوران شوٹنگ سیٹ پر فیملی جیسا ماحول ملنے سے حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے۔اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والے اچھے اور بااخلاق افراد ہونگے تو آپ چوبیس گھنٹے بھی کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاصائمہ نور اور سرمد کھوسٹ جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔میرے نئے ڈراموں میں ’’لمحے‘‘ اور ’’عشق تماشہ‘‘ شامل ہیں۔جن کا مجھے بہت اچھا رسپونس مل رہا ہے۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:31:00