خواہش ہے ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ‘ اداکارہ میرا

پیر 22 جنوری 2018 13:31

خواہش ہے ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ‘ اداکارہ میرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) نامور اداکارہ میرا نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں‘ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ‘ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو کر دل لگا کر محنت کریں اللہ تعالی- اسے محنت کا پھل دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:31:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :