راج کمار ہیرانی کی ورون دھون کو کاسٹ کرنے کی تردید

پیر 22 جنوری 2018 13:34

راج کمار ہیرانی کی ورون دھون کو کاسٹ کرنے کی تردید
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اپنی نئی فلم میں اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اپنی نئی فلم میں اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور فلم کی کاسٹ کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام میں مصروف ہیں جس میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:34:00

Rlated Stars :