با صلاحیت چینی اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتا ہوں، عامر خان

پیر 22 جنوری 2018 13:34

با صلاحیت چینی اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتا ہوں، عامر خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے چینی ٹیلنٹ کے ساتھ فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میں با صلاحیت چینی اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتا ہوں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ معاشرتی ثقافت اور کرداروں میں چینی اور بھارتی لوگوں میں بہت سی چیزیں ملتی جلتی ہیں، بھارت اور چین ثقافتی تنوع ، طویل تاریخ اور اعلی درجے کے تہذیب و تمدن رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے لوگ فیملی کی اہمیت سے بھی منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی اور بھارتیوں کو مل کر فلم بنانی چاہیئے اور مجھے یقین ہے کہ فلم اچھی جائے گی اور میرا خیال ہے کہ اس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:34:00

Rlated Stars :