عالیہ بھٹ کی ’’ ہوا ہوا ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 22 جنوری 2018 13:34

عالیہ بھٹ کی ’’ ہوا ہوا ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جے پور میں اپنی قریبی دوست کی شادی کی تقریب میں گانے ’’ ہوا ہوا ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے جے پور میں اپنی قریبی دوست کریپا مہتا کی شادی کے لئے فلم ’’راضی ‘‘ ، گلی بوائے ‘‘ اور ’’براھماسترا‘‘ کی عکسبندی سے چھٹیاں لی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کی سنگیت کی تقریب میں فلم ’’مبارکاں ‘‘ کے گانے ’’ ہوا ہوا ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:34:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :