فلم’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے،شردھا کپور

پیر 22 جنوری 2018 13:34

فلم’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے،شردھا کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم’’ساہو ‘‘ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے انسٹاگرام پر فلم ’’ساہو ‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ وہ ہندی اور تیلگو زبان میں بننے والی فلم کی عکسبندی کر رہی ہیں جبکہ یہ فلم دیگر زبانوں میں بھی ڈب کی جائے گی، فلم میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہترین موقع ہے۔ فلم ’’ساہو ‘‘ میں نیل نیتن مکیش ، جیکی شروف ، ارون وجے ، مندیرا بیدی اور لال بھی شامل ہیں، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:34:00

Rlated Stars :