فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مزید مضبوط کیا،کنگ خان

پیر 22 جنوری 2018 14:24

فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مزید مضبوط کیا،کنگ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مضبوط بنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو بھارتی کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ بہت خاص فلم تھی لیکن فلم نے اچھا بزنس نہیں کیاجس نے مجھے، جوہی چاولہ اور عزیز مرزا کو کمزورکرنے کے بجائے مضبوط بنا دیا۔واضح رہے کہ فلم میں اداکار شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ نے ٹی وی رپورٹرز کا کردار ادا کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :