رنبیر کپور و سونم کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی مکمل کر لی،29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 22 جنوری 2018 14:24

رنبیر کپور و سونم کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی مکمل کر لی،29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور ، سونم کپور نے فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے موقع پر ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور ٹیم کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت ، سونم کپور سنجے دت کی محبوبہ مادھوری ڈکشت ،منیشا کوئرالہ(نرگس) ، دیا مرزا سنجے دت کی بیوی منیاتا دت ، پاریش راول(سنیل دت) کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں انوشکا شرما اور وکی کوشال بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:24:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :