فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی ‘‘ 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی

پیر 22 جنوری 2018 14:30

فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی ‘‘ 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی ‘‘ رواں سال 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار لو رنجن کی فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی ‘‘ رواں سال 9 فروری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی ہے جس کے بعد اب فلم23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار کارتک آریان ، نشرت بروچہ اور سنی سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :