فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ 2 مارچ کو چین میں ریلیز کی جائے گی

پیر 22 جنوری 2018 14:40

فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ 2 مارچ کو چین میں ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ 2 مارچ کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ کے بعد اب اداکار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ بھی چین میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کا چینی زبان میں پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی چینی زبان میں ڈبنگ کے بعد چین بھر میں2 مارچ کو چین کے 8000 سے زائد سینمائوں میں دکھائی جائے گی۔ فلم کی کہانی بھارتی شخص اور ایک گونگی و بہری لاپتہ ہو جانے والی بچی کے مابین خوبصورت رشتے پر مبنی ہے اور اداکار سلمان خان (پاون) اس بچی کو پاکستان میں اس کے والدین کو تلاش کرتے اور ان تک پہنچاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:40:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :