اداکارہ روبی روز نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

پیر 22 جنوری 2018 14:40

اداکارہ روبی روز نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ہالی وڈ اداکارہ روبی روز نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ اور ماڈل روبی روز سگریٹ چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جس کی اطلاع روبی نے اپنی ٹوئیٹ میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اندازہ لگائیں کس نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے جی ہاں میں نے آخر کار سگریٹ چھوڑ دی ہے،وہ سگریٹ جو آپ پیسہ خرچ کر کے لیتے ہیں اور وہ آپ کو آہستہ آہستہ موت کے کنارے لے جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’پچ پرفیکٹ تھری‘‘فیم روبی نے کہا کہ بدبودار اور زہریلی سگریٹ میری زندگی سے اب نکل گئی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:40:03