گلوکارہ ریحانہ گریمی اکیڈمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

پیر 22 جنوری 2018 14:40

گلوکارہ ریحانہ گریمی اکیڈمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) امریکا کی مشہور عالم گلوکارہ ریحانہ گریمی اکیڈمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع کے مطابق گلوکارہ ریحانہ رواں ماہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں ڈی جے خالد اور بریسن ٹیلر کے ساتھ اپنے ہٹ گانے’’وائلڈ تھاٹس‘‘پر فارم کریں گی۔اس بات کی اطلاع خالد نے اپنی ٹوئیٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہو رہا ہے کہ وہ ریحانہ کے سنگیت میں ان کی سنگت کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:40:03