ٹام ہانکس اداکارہ میرل سٹریپ سے ڈر گئے

پیر 22 جنوری 2018 14:50

ٹام ہانکس اداکارہ میرل سٹریپ سے ڈر گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) اداکار ٹام ہانکس اداکارہ میرل سٹریپ سے ڈر گئے۔ٹام ہانکس اور میرل سٹریپ فلم’’دی پوسٹ‘‘میں اکھٹے کام کر رہے ہیں جس میں میرل معروف اشاعتی ادارے واشنگٹن پوسٹ کی پہلی خاتون پبلشر کھترین گراہم کا کردار اداکر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع کے مطابق فلم سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ٹام ہانکس نے کہا کہ وہ عکسبندی کے دوران میرل سٹریپ سے ڈرے ڈرے رہے اور اس کی وجہ انہیںمعلوم نہیں ہو پائی،انھوں نے کہا کہ سیٹ پر ان کو دیکھتے ہی ان کا ڈر دل میں بیٹھ جاتا تھا نہ جانے ان کی شخصیت کا رعب تھا یا ان کا سینئر اداکار ہونے کا خوف تھا ۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:50:04

Rlated Stars :