ریتھک روشن نے فلم ’’سپر 30‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

منگل 23 جنوری 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن نے ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سپر 30‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ریتھک روشن نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’سپر 30‘‘ کے سفر کا آغاز کر دیا ہے جس میں وہ پہلی بار ایک استاد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں اپنے پروگرام ’’سپر 30‘‘ کی بدولت مقبولیت حاصل ہے جس سے سٹوڈنٹس کو آئی آئی ٹی داخلہ ٹیسٹ کے لئے مدد ملی۔ فلم میں اداکارہ مرونل ٹھاکر کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :