فلم ’’ٹائیگر زندہ‘‘ کا ریلیز کے 5 ہفتوں میں مجموعی طور پر 333.58 کروڑ روپے کا بزنس

منگل 23 جنوری 2018 12:36

فلم ’’ٹائیگر زندہ‘‘ کا ریلیز کے 5 ہفتوں میں مجموعی طور پر 333.58 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ‘‘ نے ریلیز کے 5 ہفتوں میں 333.58کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ‘‘ گزشتہ سال 22 دسمبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے ہفتے میں 206.04 کروڑ روپے، دوسرے ہفتے 85.51کروڑ روپے، تیسرے ہفتے 27.31 کروڑ روپے، چوتھے ہفتے 10.89روپے اور پانچویں ہفتے میں3 روز میں 3.83 کروڑ روپے کے ساتھ مجموعی طور پر 333.58 کروڑ کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 12:36:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :