ہارر فلم ’’1921‘‘ نے مجموعی طور پر 13.61 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

منگل 23 جنوری 2018 12:36

ہارر فلم ’’1921‘‘ نے مجموعی طور پر 13.61 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ ہارر فلم ’’1921‘‘ نے ریلیزکے دوسرے ہفتے تک مجموعی طور پر 13.61 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار وکرم بھٹ کی ہارر فلم ’’1921‘‘ 12 جنوری کو ریلیزکی گئی جو اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ فلم نے پہلے ہفتے میں 11.58کروڑ روپے جبکہ دوسرے ہفتے میں 3 روز میں 2.03کروڑ روپے کے ساتھ مجموعی طور پر 13.61 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ زرین خان اور کرن کندرا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 12:36:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :