پاکستانی سفارت خانہ اور نالج کور اکیڈمی کی تعاون سے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم " پرچی " کی نمائش کی گئی

پرئمیر شو میں نوجوان پرنس عبدالعزیز کے علاوہ پرچی فلم کے پرڈیوسر عمران رضا کاظمی‘خالدنوازچیمہ سمیت دیگر کی شرکت

منگل 23 جنوری 2018 13:03

پاکستانی سفارت خانہ اور نالج کور اکیڈمی کی تعاون سے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم " پرچی " کی نمائش کی گئی
الر یاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سعودی عرب میں تیس سال بعد سنیما دوبارہ شروع ہونے کے اعلان کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان اور نالج کور اکیڈمی کی تعاون سے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم " پرچی " کی نمائش کی گئی، جس کے پرئمیر شو میں نوجوان پرنس عبدالعزیز کے علاوہ پرچی فلم کے پرڈیوسر عمران رضا کاظمی نے شرکت کی، اس کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر لوگوں نے فلم کو نا صرف پسند کیا بلکے فلم کی کاسٹ کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جبکہ فلم کے میوزک کو بھی خوب پسند کیا،اس موقعہ پرسعودی پرنس عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم چاہیں گے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی فلمیں بھی سعودی عرب کے سنیعما ہالوں میں نمائش کے لئے لگتی رہیں،جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اس لحاظ سے سعودی عرب پاکستانی فلم کے لئے ایک اچھی مارکیٹ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

فلم کے پرئمیر شو کے علاوہ مزید دو روز پاکستانی کیمونٹی فلم دیکھ پائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:03:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :