ملک کے نامور کور یور گرافر حیدر سمراٹ کے انتقال پر شوبز حلقوں کااظہار تعزیت

منگل 23 جنوری 2018 13:03

ملک کے نامور کور یور گرافر حیدر سمراٹ کے انتقال پر شوبز حلقوں کااظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) ملک کے نامور کور یور گرافر حیدر سمراٹ کے انتقال پر شوبز حلقوں کااظہار تعزیت۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر ایم اسحاق‘نامور اداکارہ ستارہ بیگ، نداچوہدری ‘سارہ خان، قیصر پیا، اکرم اداس اور محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ عشق نہ کرنا کی پوری ٹیم نے حیدر سمراٹ کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کیلئے ایک سانحہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے کہا کہ حیدر سمراٹ قسمت بیگ(مرحومہ)سمیت نامور اداکار اور اداکارائوں کے استاد تھے اور کوریو گرافی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ایم اسحاق نے کہا کہ حیدر سمراٹ کا خلا صدیوں پورا نہیں ہوگا اور انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:03:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :