اداکارہ میرا کاسمیٹک سرجری کیلئے امریکہ جائیں گی

منگل 23 جنوری 2018 13:03

اداکارہ میرا کاسمیٹک سرجری کیلئے امریکہ جائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا اپنے چہرے پر بڑھتی ہوئی جھریوں کے باعث پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انھوں نے امریکا سے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ آئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ خود کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے کی سرجری کروائیں گی۔ یاد رہے کہ میرا اس سے قبل بھی اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروا چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:03:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :