دو فروری کو ہونے جا رہی ہیں 3 پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش

منگل 23 جنوری 2018 13:03

دو فروری کو ہونے جا رہی ہیں 3 پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) 2 فروری کو 3پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں ۔۔پاکستانی اینیمٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور جس کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے ایک بچے اللہ یار کی ہے۔ جو ایڈونچر سے بھرپور سفر کے لئے نکلتا ہے۔ اسی سفر کے دوران اس کی دوستی ہو جاتی ہے پاکستان کے قومی جانور ماخور اور قومی پرندے چکور سے۔

(جاری ہے)

خوف، ڈر اور سسپنس سے بھرپور نئی آنے والی پاکستانی ہارر فلم پری۔ جو کہانی ہے ایوبیہ کے ایک گھر میں بسنے والوں کی۔ فلم میں قوی خان، رشید ناز، سلیم معراج، ازبک دانیال خوشی ماہین اور جیند اختر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔رومانس ،کامیڈی اور رشتوں کے تانے بانوں کی کہانی ہے نئی ا?نے والی فلم مان جاو نا کی جس میں ایرانی ماڈل ایلناز نوروزی، عدیل چودھری، غنی علی سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:03:09