کنگ خان نے ایک اور بیٹے کی خواہش ظاہر کر دی

منگل 23 جنوری 2018 13:04

کنگ خان نے ایک اور بیٹے کی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک اور بچے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا نام ’اکنشا‘ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور بچے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا بیٹا ہوا تو وہ اس کا نام ’اکنشا‘ رکھیں گے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان تین بچوں کے باپ ہیں۔ ان کا سب سے بڑا بیٹا آریان خان 1997، بیٹی سہانا خان 2000 اور سب سے چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں پیدا ہوا تھا۔ ابرام کی پیدائش سروگیٹ کے ذریعے ہی ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:04:50

Rlated Stars :