سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی کل منائی جائیگی

منگل 23 جنوری 2018 13:27

سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی چھٹی برسی کل(بدھ )24جنوری کو منائی جائیگی۔وہ 1937ء کولاہو ر میں پیداہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنی کیریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے، حقیقی زندگی میں انکی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی انکے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کرداراداکیا ،انکی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔رضوان واسطی 24جنوری 2011ء کو انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:27:34