سینئر اداکار توقیر ناصر آٹھ سال بعد شوبز میں واپس آتے ہی چھا گئے

منگل 23 جنوری 2018 13:27

سینئر اداکار توقیر ناصر آٹھ سال بعد شوبز میں واپس آتے ہی چھا گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سینئر اداکار توقیر ناصر آٹھ سال بعد شوبز میں واپس آتے ہی چھا گئے ، متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق توقیر ناصر آرٹ اور ثقافت سے وابستہ ادارے میں بطور ڈی جی خدمات انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے اور اب آٹھ سال کے بعد وہ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

پی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’ نمک ‘‘ میں وہ عمدہ اداکاری کے باعث دیگرکرداروںکے مقابلے میں چھائے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ خلیل الرحمان قمر اور دلاور بٹ کی نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ لال عشق ‘‘ ،بگ بینڈ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ’’ خاموشی ‘‘ ، ڈائریکٹر علی حسن کی ڈرامہ سیریل ’’ لگا چنری میں داغ ‘‘ میں پاور فل کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے توقیر ناصر نے کہاکہ پی ٹی وی پاکستان کے اصل ڈرامے کی پہچان ہے اور میرا فنی کیریئر بھی پی ٹی وی سے شروع ہوا اسی لیے جب بھی پی ٹی وی والے مجھے بلاتے ہیں تو میں اپنی مصروفیات ترک کر کے پی ٹی وی کے لئے ضرور وقت نکالتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آج ٹی وی ڈرامے کی ٹیکنالوجی بہت بہتر ہو چکی ہے اور خاص طور پر نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں مگر ابھی تک وہ اپنے سینئرز کا خلا پر نہیں کر سکے اس کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:27:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :